ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی :ہندوتوا تک محدود اننت کمار ہیگڈے کے وزیر بننے سے ضلعی کانگریس کو کچھ بھی نقصان نہیں :ڈی آر پاٹل

سرسی :ہندوتوا تک محدود اننت کمار ہیگڈے کے وزیر بننے سے ضلعی کانگریس کو کچھ بھی نقصان نہیں :ڈی آر پاٹل

Tue, 05 Sep 2017 21:26:15    S.O. News Service

سرسی :05/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہندوتوا تک محدود اننت کمار ہیگڈے کا مرکز میں وزیر بن جانے سے تمام کو متحدہ طورپر ساتھ لے کر چلنے والی کانگریس پارٹی کو ضلع میں کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کے پی سی سی کے نائب صدر ڈی آر پاٹل نے کیا۔

پیر کو پارٹی ضلع عہدیداران کی میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع کے رائے دہندگان غلط راہ پر چلتے ہیں تو بی جے پی کو فائدہ ہوگا، صحیح رائے کا استعمال کرتے ہیں تو کانگریس کو بھر پور تعاون ملے گا۔ کانگریس تمام قوموں اور طبقات پر مشتمل پارٹی ہے ، فطری بات ہے کہ سماج بھی انہی کو مانتاہے جو سبھی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ بعض ایک دفعہ جذباتیت میں غلط راہ کا انتخاب کرلیتے ہیں تو صرف ان حالات میں ہی بی جے پی کو فائدہ پہنچنے کی بات کہی۔ لنگائیت اور ویرشیئو کے لئے الگ سے دھرم کی مانگ لے کر جوجدوجہد جاری ہے اس میں کانگریس مداخلت نہیں کرے گی، وہ اسی طبقہ کے لوگوں ، ان کے سوامیوں کے درمیان حل ہوگا، اس میں سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے اور یہ میری نجی رائے ہونے کی بات کہی۔


Share: